جمعۃ المبارک کا بیان حدیث نمبر1357

جمعۃ المبارک کا بیان حدیث نمبر1357

 

مشکوٰۃ المصابیح

کتاب: نماز کا بیان

باب: جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 1357

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:   إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أعطَاهُ إِيَّاه. وَزَاد مُسلم: «وَهِيَ سَاعَةٌ خَفِيفَةٌ» . وَفِي رِوَايَةِ لَهُمَا قَالَ: «إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِم يُصَلِّي يسْأَل لاله يخرا إِلَّا أعطَاهُ إِيَّاه»

ترجمہ:

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ نے فرمایا:’’ جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب کوئی مسلمان بندہ اس گھڑی میں اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا فرما دیتا ہے۔‘‘ امام مسلم ؒ نے اضافہ نقل کیا ہے فرمایا:’’ وہ مختصر گھڑی ہے۔‘‘ صحیحین کی روایت میں ہے، آپ نے فرمایا:’’ جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جب مسلمان ٹھیک اس گھڑی میں نماز کے دوران یا نماز کی جگہ نماز کے انتظار میں بیٹھ کر اللہ سے کوئی خیر طلب کرتا ہے تو اللہ اسے وہی چیز عطا کر دیتا ہے۔‘‘    متفق علیہ۔……..اس حدیث کی تشریح یہ ھے کہ دعا تو کسی بھی وقت قبول ھو سکتی ھے مگر جمعہ کے دن دعا کا خاص اہتمام کرنا چاہیے ۔۔۔۔کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کو تمام دنوں سے افضل قرار دیا ہے ۔۔اس دن اللہ تعالٰی سے خیر طلب کرنی چاہیے اور گناہوں کی بخشش طلب کرنی چاہیے اور ذکر و اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے اور درود شریف پڑھنا چاہیے ۔۔۔۔۔

Leave a Comment